• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹر فنکارہ یلدز کینتر کے انتقال پر ترک صدر طیب اردوان کی تعزیت

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کی معروف تھئیٹر فنکارہ یلدز کینتر زیر علاج اسپتال میں وفات پا گئی ہیں۔اکانوے سالہ یلدز کچھ عرصے سے پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھیں، تکلیف میں شدت کی وجہ سے کل انہیں امریکن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔انہیں حکومتی فنکارہ کا عنوان حاصل تھا ۔ انہوں نے 100 سے زائد تھئیٹر ڈراموں میں کردار ادا کیا اور ہر کردار کو نہایت کامیابی سے اسٹیج کرنے کی وجہ سے عمر بھر مرکز توجہ بنی رہیں۔معروف فنکارہ کی وفات پر صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے ۔پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ " میں قابل قدر تھئیٹر فنکارہ یلدز کینتر کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا اور ان کے کنبے اور مداحوں کے لئے صبر جمیل کا طلبگار ہوں"۔نائب صدر فواد اوکتائے ، وزیرِ ثقافت و سیاحت نوری ایرسوئے اور ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو نے بھی معروف فنکارہ کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
تازہ ترین