• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے علاقے ہاؤٹ گارون میرپیکسس سرترن میں پل گرگیا

پیرس (رضا چوہدری ) فرانس کے جنوب مغرب کے علاقے ہاؤٹ گارون میرپیکسس سرترن میں ایک پل گرگیجس کے نتیجے میں پندرہ سالہ لڑکی ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے جب کہ ٹرک اور دو کار پانی میں گر گئیں۔ امدادی ٹیم، فائر فائٹرز اور پولیس نےفوری کارروائی کرتے ہوئے پندرہ سالہ لڑکی کی لاش نکال لی جب کہ دیگر 6 افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔ امدادی کاموںمیں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پل کے گرنےسے قبل ایک اسکول وین گذری تھی جبکہ مقامی میئر کا کہنا ہے 2017 میں ماہرین نے معمول کے مطابق پل کا معائنہ کرکے اس کو درست قرار دیا تھا تاہم حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین