• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: تاجر قتل کیس، ملزمان کا مزید 4 روز کا ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے تاجر عامر اعوان قتل کیس میں ملزمان کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اے ٹی سی اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان قتل کیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

پولیس نے پانچوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کا پولیگرافک ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے۔

پراسیکیوشن نے تمام ملزمان کے 14، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

تاجر کے قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید