• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ میں خاور سعید کی زیر سرپرستی محفل میلاد

لورزن (پ ر) سوئٹزر لینڈ کے شہر لورزن میں زیر سرپرستی خاور سعید ایک روحانی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی، جس کے مہمانان خصوصی ممتاز اسکالر مفتی ارشاد حسین سعیدی، خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور سعید قادری تھے۔ تلاوت کے بعد پہلے حصے کی نقابت جنت افضل نے کی اور بچیوں نے نعتوں کے گلدستے آقا کے حضور پیش کیے۔ دوسرے حصے کی نقابت توقیر شاہ نے کی۔ ریاض دین، خالد سنی، محمد نصیر، بشیر شیرازی، زین جیلانی، امیر جیلانی، قاری حنیف، اصباح شاہ اور یورپ کے مشہور نعت خواں جہانزیب قادری نے سرکار کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، چاند کے دو ٹکڑے کردینا، سورج کو واپس لوٹا دینا، یہ وہ معجزات ہیں جس تک ایک عام آدمی نہیں پہنچ سکتا۔ آخر میں خاور سعید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اجتماعی دعا صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی نے کرائی۔
تازہ ترین