• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی 20 برس بعد آسٹریلین ٹیم کو پاکستان لانے کیلئے پرامید

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان آسٹریلین ٹیم کوبیس سال میں پہلی بار پاکستان لانے میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔وسیم خان نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو کیون رابرٹسن سے ملاقات کی اور پیشکش کی کہ آسٹریلیا کی اے ٹیم کو بھی پاکستان کے دورے پر بھیجا جائے۔ اگلے چند دن میں وسیم خان کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی سربراہ شان کیرول اور پلیئرز ایسوسی ایشن کے سی اے او ایلسٹر نکلسن سے بھی ملیں گے۔ وسیم خان کا کہنا ہے آسٹریلیا اے کے دورہ کے شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے ۔ کوشش ہے کہ 2022 میں آسٹریلیا کی سنیئر ٹیم کے دورے سے قبل اے ٹیم پاکستان آئے ۔ پاکستان نے حال ہی میں سری لنکن ٹیم کی میزبانی کی ہے، اگلے ماہ پھر سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ کھیلنے آرہی ہے۔پی سی بی نے جنوبی افریقا کو مارچ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔

تازہ ترین