آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اعصام کا آئی ٹی ایف کیخلاف احتجاج، ڈیوس کپ کا بائیکاٹ کردیا

کراچی(جنگ نیوز) پاکستان کے ٹاپ ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے بھارت کےخلاف نیوٹرل وینیو پر ہونیوالی ٹائی کا بطور احتجاج بائیکاٹ کا کردیا ۔ اعصام نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ سلیم سیف اللہ کو تحریری طور پر اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف ) نے نومبر کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت ایشین اوشینا گروپ کی ڈیوس کپ ٹائی اب نیوٹرل وینیو پر ہوگی۔ آئی ٹی ایف نے بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار اور سیکیورٹی ریویو کے بعد یہ فیصلہ کیا جسے اعصام الحق نے جانبدار اور غیرمنصفانہ قرار دیا۔ اعصام کے مطابق انہیں آئی ٹی ایف کے فیصلے پر افسوس ہے کیوں کہ اس نے بھارتی اثررسوخ میں ٹائی پاکستان سے منتقل کرنے کا فیصلہ کر دیا۔

اسپورٹس سے مزید