کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ویمن فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز تین روزہ کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پر ہورہے ہیں۔ ٹرائلز کا آغاز پیر 18 نومبر سے ہوچکا ہے۔ سابق فیفا ریفری احمد جان کے مطابق خواہشمند کھلاڑی منگل اور بدھ صبح دس بجے اپنی مکمل یونیفارم میں سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں۔