• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 226 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 226ارب 70کروڑ روپے مالیت کے13ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ان میں سے 195ارب 10کروڑ روپے مالیت کے پانچ میگاپروجیکٹس کو توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت پیر کو ہوا، اجلاس میں جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمے کےلیے 15ارب 52 کروڑ 45 لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی اور توثیق کےلیے ایکنک میں بھیج دیاگیا ہے، تعلیم سے متعلق دو منصوبے منظور کیے گئے ، ان میں سے بنیادی تعلیم کے حصول کے لیے کمیونٹی سکولوں کے قیام کے لیے پانچ ارب19کروڑو پے اور دوسرا منصوبہ ایم ڈی جی ایس پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان میں انسانی ترقی کے اشاریہ میں بہتری تعلیم اور چھ ای ایف اے اہداف کے حصول سے متعلق تین ارب 30کروڑروپے مالیت کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین