راولپنڈی(نمائندہ جنگ) وزیر ریلوے شیخ رشید کودل کی تکلیف ،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو گرافی کی گئی ،جس کے بعدانہیں وی آئی پی روم میں میں منتقل کردیاگیا۔ شیخ رشید احمد کو لال حویلی میں اچانک سینے میں درد اٹھنے پر آر ائی سی لایا گیا تھا جہاں انکی انجیو گرافی کی گئی ، ڈاکٹر اظہرمحمود کیانی کے مطابق انجیوگرافی نارمل ہے صرف ایک شریان میں کلاٹ ہے جو ادویات کے استعمال سے کلیئر ہو جائے گا ۔