• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا مقدمات کی پیروی کیلئے مضبوط لیگل ٹیم مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مقدمات کی پیروی کیلئے مضبوط لیگل ٹیم مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد طارق جہانگیری کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لائرز فورم کے سابق صدر نیاز اللہ نیازی کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے نیاز اللہ نیازی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تازہ ترین