• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیگی،علامہ باقرزیدی

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے فلسطین پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر کے رکھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم میں مسلسل اضافہ پریشان کْن ہے۔اسرائیلی بربریت پر اقوام عالم کی دانستہ چشم پوشی عالمی امن کو ناقابل تلافی نقصان کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو بدترین انتقامی کاروائیوں کا سامنا ہے۔ عالم اسلام کی خاموشی نے دشمنوں کے حوصلے بلند کیے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین