آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بچوں سے زیادتی اورویڈیو بنانے کے ملز موں کے ریمانڈ میں توسیع

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سول جج وعلاقہ مجسٹریٹ رضوان حنیف شیخ نے بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ اور انکی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزمان سہیل ایاز وغیرہ کے ریمانڈ میں چار روز کی توسیع دیدی۔ قبل ازیں روات پولیس نے بارہ نومبر کو درج ہونے والے مقدمہ میں ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا جو گزشتہ روز مکمل ہونے پر پولیس نے کڑے پہرے میں ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش اور اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہیں جس پر عدالت نے ان کا مزید ریمانڈ منظور کرلیا۔ روات پولیس نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں آٹھ سالہ بچے سے زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

اسلام آباد سے مزید