• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانپور ڈیم سے کینٹ کو پانی کی یومیہ سپلائی میں تین ملین گیلن کمی

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے) خانپور ڈیم سے کینٹ کو پانی کی سپلائی میں یومیہ تین ملین گیلن کمی کر دی گئی جس سے کینٹ کے بعض ایریاز میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ معمول کے مطابق کینٹ ایریاز کیلئے یومیہ بارہ ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق اوپن واٹر چینل پر سیکورٹی کا نظام موجود نہیں اس لیے پانی کی چوری ہونا ایک معمول بن چکا ہے۔
تازہ ترین