• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا فیملی کورٹ ایکٹ پر عملدرآمد کا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کی سیکشن 13 کی سب سکیشنز 1 اور 2 پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لے لیا،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اشتر عباس کی جانب سے ضلعی سیشن ججز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے فیملی کورٹ ججز متذکرہ بالا سیکشنز پر عملدرآمد نہیں کررہے جس کی وجہ سے مختلف شکایات سامنے آرہی ہیں، چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ مستقبل میں مزکورہ بالا سیکشنز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین