گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سنی تحریک کے کارکنوں نے سانحہ لاہور گلشن پارک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔اس مو قع پرسنی تحریک کے سٹی رہنما عطا الرحمن خان کی قیادت میں شیرانوالہ باغ کے با ہر سنی تحریک کے کارکنان نے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عطا الرحمن خان نے کہاکہ سانحہ لاہور گلشن پارک کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اس مو قع پر مو لانا طاہر رضا قادری، حافظ محمد نوید کمبوہ،محمد یعقوب ،محمد آصف معصومی و دیگر نے کہا کہ پنجاب میں انتہاء پسندوں کے خلاف کراچی طرز کا آپریشن نا گزیر ہو چکا ہے ۔