• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان شہید کی برسی پر جلسہ موجودہ حالات میں تاریخی اہمیت کا حامل،پشتونخوامیپ

کوئٹہ+پشین ( پ ر) پشتونخوامیپ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 46ویں برسی کے تاریخی جلسہ میں بھرپور شرکت قومی فرض اور اپنے عزم کی تجدید نوہے ،خان شہیدکے نظریات اور قربانیوں سے لبریز مسلسل جدوجہد ہمیشہ مشعل راہ رہے گی ،آزادی مارچ کے اسلام آباد میں تاریخی اجتماع اور رواں تحریک ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے قیام کا باعث ہوگی۔ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ضلعی سیکرٹری پشین محمد عیسیٰ روشان ، ضلعی معاونین رضاء شیدا، حاجی اکبر خان اور علی محمد کلیوال نے ضلع پشین کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس اور محمد عیسیٰ روشان ، رضاء شیدا نے یارو علاقائی یونٹ کے علاقائی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ جبکہ ضلع کوئٹہ کے پشتون باغ اول علاقائی کمیٹی اور گران ابتدائی یونٹ کے اجلاسوں سے علاقائی سیکرٹری سابق ناظم ولی جان اچکزئی، ادریس خان ، پرویزاچکزئی اور لاندی پشتون آباد علاقائی کمیٹی کے اجلاس علاقائی سیکرٹری شکور افغان اور علی محمد نے خطاب کیا۔ ان اجلاسوںمیں خان شہید کی برسی کے جلسہ میں شرکت سے متعلق اور آزادی مارچ کی رواں تحریک کے سلسلے میں فیصلے کئے گئے ۔اورجلسے کی تیاری کے حوالے سے انائوسمنٹ، پمفلٹ تقسیم کرنے ، گھر گھر بلنہ مہم اورپشتون باغ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام دفتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید کی شہادت کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ موجودہ حالات میں تاریخی اہمیت کا حامل اور رواں تحریک کی تقویت کا باعث ہوگا۔ پارٹی عہدیدار اور کارکن اس میں اپنی شرکت سمیت عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے تیاریاں تیز کریں۔ پارٹی کارکنوں اور عوام کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کریں اور ہر علاقائی یونٹ بلنہ مہم کی بنیادپر کام کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے علاقائی اور ابتدائی یونٹوں کے عہدیدار اپنے اداروں کے اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بناکر اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں بروقت انجام دیں اور تمام اجلاسوں کے انعقاد 25نومبر تک مکمل کرلیں ۔
تازہ ترین