ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )اچھے انسان اپنے کردار و عمل کی بدولت لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،شہید حاکم علی نے اپنے والد کی پیروی کرتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بناکر زندگی بسر کی،ان خیالات کا اظہارصدر مشرف علی قریشی نے جواں سالہ صاحبزادے شہید حاکم علی کی ساتویں برسی کے موقع پر تعزیتی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا، قاری اللہ رکھا نقشبندی نے بھی خطاب کیا،تقریب میں محمد اکرم نوری،عاطف ذیشان،شیخ مقیم احمد،حاجی اقبال،جاوید قادری،عرفان قریشی،واجد بھٹی،محمد ارشد تبسم،مظہر علی،حاجی افضل،عابدودیگر نے شرکت کی۔