گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بھٹہ مالک سے تنخواہ مانگنے پر مالک نے تشدد کر کے 42سالہ مزدور کو زخمی کر دیا ، سہنسرہ گورائیہ میں کوہلو والہ کا نصیر احمد مزدور ، اکرم گجر کے اینٹوں کے بھٹہ پر کام کر تا تھا گزشتہ روز نصیر احمد نے اکرم گجر سے جب پچھلے 6ماہ کی 60ہزار روپے تنخواہ مانگی تو اس پر اکرم گجر نے اسے تشدد کر کے زخمی کر دیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔