آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کمانڈر ترک مسلح افواج کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کمانڈر ترک مسلح افواج کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاشر گلر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر قائم مقام چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک کمانڈر نے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

معزز مہمان کو کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

ترک کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

قومی خبریں سے مزید