آرمی چیف جنرل باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اورفوجی سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ان ملاقاتوں کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔