• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: سردیوں میں دیسی انگیٹھی کی مانگ میں اضافہ

سوات: سردیوں میں دیسی انگیٹھی کی مانگ میں اضافہ


سوات میں موسم سرما کے دوران دیسی انگیٹھیوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے اور مقامی دکانداروں کا کاروبار خوب چمک اٹھتا ہے۔

سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر جاتا ہے، سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے مقامی لوگ دیسی انگیٹھیاں استعمال کرتے ہیں، یہ انگیٹھیاں مقامی لوہار تیار کرتے ہیں۔

انگیٹھیوں کا ایک سیٹ 500روپے سے لیکر1000روپے کے درمیان فروخت کیا جاتا ہے، تاہم آرڈر پر اچھی کوالٹی کی انگیٹھیوں کی قیمتیں زیادہ ہو تی ہے۔

ایک لوہار کا کہنا ہے کہ سردی کا موسم ہے، زیادہ انگیٹھیاں بناتے ہیں، کیوں کہ اس کا سیزن ہے، آج کل تین سو سے چار سو تک انگیٹھیاں ایک دن میں بناتے ہیں۔ زیادہ تر کالام، بحرین، مدین، مالم جبہ اور جو دیہاتی لوگ ہیں وہ بچت کیلئے انگیٹھیاں خرید کر لے جاتے ہیں۔

یہ انگیٹھیاں کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے جس کی تپش عام ہیٹر سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہ انگیٹھیاں زیادہ تر سرد اور ان علاقوں میں استعمال ہوتی ہیں جہاں قدرتی گیس کی سہولت میسر نہیں۔

ایک شہری کا کہنا ہے کہ انگیٹھی پر کھانا اور چائے بھی پکاتے ہیں، اس سے کمرہ بھی گرم رہتا ہے۔

یہ انگیٹھیاں لکڑی کی بچت کے لیے بنے ہو ئے ہیں، اس میں پندرہ سے بیس منٹ اگ لگائیں تو کمرہ بہت گرم ہو جائیگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان انگیٹھیوں میں سوختی لکڑی اور کوئلہ جلایا جاتا ہے جوکہ گیس کے مقابلے میں سستا ایندھن ہے۔

تازہ ترین