جہلم کے گاؤں جوہدہ میں گھس آنےوالاچیتا تاحال ہاتھ نہ آسکا۔ چیتا اب تک دو افراد کو زخمی اور کئی مویشیوں کو ہلاک کرچکا ہے۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ جہلم میں ان کے پاس چیتے کو بے ہوش کرنے والی ٹرنکلائزگن کی سہولت موجود نہیں ۔ اندازہ ہے کہ چیتا یہ علاقہ چھوڑ چکا ہے ۔آگے ضرورت پڑی تو لاہور سے گن منگوالی جائے گی۔
ڈومیلی کے گاؤں جوہدہ کے قریب جنگل میں گزشتہ روز چیتے نے حملہ کرکے متعدد بھیڑ بکریوں کوہلاک اور چرواہے باپ، بیٹے کو زخمی کردیا تھا۔
اطلاع ملنے پرمحکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے جہلم کےعملے کو ہدایات جاری کیں کہ چیتے کو بے ہوش کرکے زندہ پکڑا جائے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف جہلم عاصمہ چیمہ کا کہنا ہے کہ عملے کے پاس بے ہوش کرنے والی ٹرنکلائز گن کی سہولت ہی موجود نہیں، ضرورت پڑنے پر لاہور ہیڈ آفس سےمنگوالی جاتی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ کیمل لیپرڈ کا اب تک سراغ نہیں مل سکا ۔اندازہ ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ چکا ہے۔