• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کی نجکاری تسلیم نہیں،حکومت باز رہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے لیے فراہمی و نکاسی آب کے ادارے واٹر بورڈ کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایما پر  مبینہ نج کاری کی کوششوں اور تیاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ واٹر بورڈ کی نجکاری سے باز رہے ،کراچی کو میگا میٹروپولیٹن سٹی کا درجہ دے کر یہ ادارہ اس کے ماتحت کیا جائے ،جماعت اسلامی واٹر بورڈ کی نجکاری ہرگز تسلیم نہیں کرے گی،اس ادارے سے ڈھائی کروڑ آبادی والے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کے پانی کا معاملہ وابستہ ہے ،ادارے کی قیمتی زمینیں اور املاک ایک اہم اثاثہ اورکراچی کے شہریوں کی امانت ہیں ،اسے عالمی ساہوکار اداروں کے حوالے کرنا عوام کے ساتھ بڑا ظلم اور زیادتی ہوگی،واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کی سزا کراچی کے عوام کو نہ دی جائے ،کے ای ایس سی کا تجربہ سب کے سامنے ہے،کراچی کے عوام لوڈشیڈنگ ،اووربلنگ کے دہرے عذاب کا مسلسل شکار ہو رہے ہیں ،حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے نجکاری کی اطلاعات کے باعث ادارے کے ملازمین اورعوام کے اندر بھی شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہو رہا ہے اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں یہ اضطراب اور بے چینی درست ہے ۔
تازہ ترین