• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خسرو بختیار فوڈ سیکورٹی، محبوب سلطان سیفران، اسد عمر پلاننگ کے وزیر بن گئے

وفاقی کا بینہ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار کا محکمہ تبدیل کرکے انہیں وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ بنا یا گیا ہے۔

وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزیر سیفران بنا یا گیا ہے، اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات و اصلاحات کا محکمہ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین