• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی رہنماؤں کی نقالی وزیر اعظم کے منصب کیخلاف ہے:تحریک صوبہ ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل روبینہ انصاری نے کہا ہے کہ تقاریر میں سیاسی رہنماؤں کی نقالی وزیر اعظم کے منصب کے خلاف ہے، نہ حکومت میں کوئی سنجیدگی ہے نہ ہی اپوزیشن میں ، قوم کو مسائل نے جکڑ رکھا ہے جبکہ حکمران سیاسی چپقلش میں الجھے ہوئے ہیں جنوبی پنجاب کے نمائندوں کا صوبہ ملتان کے لئے مخلص نہ ہونا افسوس ناک امر ہے،حکومت صوبے کے قیام کا اعلان کرنے سے کیوں گریزاں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین