آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار10؍ ربیع الثانی 1441ھ 8؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں۔

اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ عمران صاحب! قوم سےخطاب کر کے اپنے بچوں، موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب! اپنے لیے ’تیسرا پاکستان‘ اور دوسروں کے لیے نیا پاکستان؟ آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب! 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس دیا، جواب دیں بچوں اور بیگمات کے نام پر غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کیوں ڈکلیئر نہیں کیے؟

انہوں نےکہا کہ جمائما، ریحام اور بشریٰ بی بی کے نام پر ملکی و غیر ملکی جائیدادیں کیوں ظاہر نہیں کیں؟ اپنے کسی بچے کا کوئی اکاؤنٹ، جائیداد اور اثاثے کیوں ڈکلیئر نہیں کیے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب! 23 خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تلاشی دیں، اب حساب ہو گا کہ آپ کی آمدن کیا تھی؟ آپ نے اثاثے کیسے بنائے؟

یہ بھی پڑھیئے: خان صاحب استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ 2017ء میں عمران صاحب نے صرف ایک لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید