• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی حکومت پر تنقید


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے، لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور بتایا کہ نواز شریف کا مقصد پاکستان میں آئین کی بالادستی ہے، مگر ان پر کرپشن کا الزام لگایا گیا اور ایک روپیہ بھی ریکور نہیں ہوا۔

ترجمان نون لیگ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو باندھا جا رہا ہے اور ملک کو لوٹا جا رہا ہے، تاہم نون لیگ پاکستان کے عوام کے حق کی جنگ لڑتی رہے گی۔

تازہ ترین