مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب وہ تین لفظ صرف استعفٰی، استعفٰی، استعفیٰ ہیں۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب تین دن ہو گئے پیکنگ تو ہو گئی ہوگی؟ ٹی وی لگائیں استعفٰی دینے اور گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کی نالائقی، نااہلی نے معیشت ، روزگار ، کاروبار، صنعت تباہ کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ میرے منہ سے تین لفظ سننا چاہتے ہیں، وزیرِ اعظم
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب استعفا دیں تاکہ ملک کا کاروبار، صنعت اور معیشت چلے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کے درمیان خوف و ہراس ، ان کے گھر جانے کا وقت بتارہی ہے۔