• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آر او کی ضرورت خان صاحب کو ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے تیر بر سادیئے۔

مریم اور نگ زیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ عمران صاحب، این آر او کی ضرورت آپ کو ہے، اب عوام اور اپوزیشن آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بلیک میل ہوں گا نہ این آر او دوں گا، وزیر اعظم

ترجمان مسلم لیگ ن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو استعفیٰ دے کر گھر جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 11 ہزار ارب تاریخی قرض لینے پر آپ کو ’این آر او‘ نہیں ملے گا، آپ فارن فنڈنگ کیس میں این آر او مانگ رہے ہیں۔

مریم اور نگزیب نے کہا کہ خان صاحب آپ کی منی لانڈرنگ اور غیرقانونی فنڈنگ 23 اکاؤنٹس کی صورت پکڑی جاچکی ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے کہاتھا کہ آزادی مارچ والے بلیک میل کر رہے ہیں لیکن ایک بات سن لیں، بلیک میل ہوں گا نہ این آر او دوں گا، میں نے پہلی تقریرمیں کہا تھا کہ جتنےکرپٹ عناصرہیں سب ایک ہوجائیں گے۔

ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک یونی ورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک این آر او شریف خاندان کو ملا اور دوسرا آصف زرداری کو دیا گیا، دونوں این آر او کی وجہ سے آج ملک کی حالت یہ ہے، آج مجھ سے سن لیں جب تک میں زندہ ہوں آپ کو این آر او نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پہلے ہی دن سے شور مچادیا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے سال جتنا ٹیکس جمع کیا، پہلی حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی میں چلا گیا ۔

تازہ ترین