• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف ٹھیلے والے کو نہیں جانتا، فاروق ستار

فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو 


ایم کیوایم بحالی کمیٹی کےسربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وہ ملزم یوسف ٹھیلے والے کو نہیں جانتے، ملزم کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10میں واقع چشتی نگر کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کےموقع پر ایم کیوایم بحالی کمیٹی کےسربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے اوپر لگنے والے الزام کی فوری تردید کر دی ہے۔

فاروق ستار نے کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم یوسف عرف ٹھیلے والےکی جانب سےخود پر لگائے گئے الزامات کو اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس میں بتایا گیا تھا کہ گرفتار ملزم یوسف ٹھیلے والا 1995ء سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا اور ملزم 1996ء میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار جبکہ 1997ء میں رہا ہوا۔

ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ  روپوشی کے دوران ایم کیوایم لندن گروپ ملزم کو پیغامات پہنچاتا تھا جبکہ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا ہے کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سمیت 50 ٹارگٹ کلرز ایسے ہیں جو گرفتار ہو کر پے رول پر رہا ہوئے اور پھر لاپتہ ہوگئے۔

تازہ ترین