• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف موقع ملا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، آئندہ چانس ملا تو مایوس نہیں کریں گے۔

پاکستان کی طرف سے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے کراچی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کے خلاف قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سنچری مکمل کی۔

آئندہ موقع ملا تو مایوس نہیں کرونگا، عمر اکمل
عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سندھ کے خلاف سنچری مکمل اسکور کی۔

انہوں نے اپنے ایک سو ویں فرسٹ کلاس میچ میں 85 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر پہنچا دیا۔

سنچری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ ان کا کام پرفارم کرنا ہے، سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا سلیکٹرز پر ہے۔

عمر اکمل نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف چانس ملا تھا جس میں وہ بدقسمت رہے اور پرفارم نہ کرسکے لیکن آگے اگر موقع ملا تو بہتر پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنا نیچرل گیم کھیلیں، خوشی ہے کہ سیزن کی پہلی سنچری اسکور کی، خواہش یہی ہوتی ہے کہ جہاں بھی موقع ملے بہتر سے بہتر پرفارمنس دیں۔

ایک سوال پر عمر اکمل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

جب ایک صحافی نے عمر اکمل سےمکی آرتھر سے تعلقات پر سوال کیا تو وہ "نوکمنٹس" کہہ کر اٹھ گئے۔

تازہ ترین