آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم کیلئے ایوارڈ


لندن میں برٹش سکھ کمیونٹی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کھولنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا، وزیر اعظم کی جانب سے ان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے ایوارڈ وصول کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے سکھوں اور مسلمانوں میں مزید ہم آہنگی اور پیار بڑھے گا۔

اس موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سماجی خدمات پر سکھ کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ 9 نومبر کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید