اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے جعلی اکائونٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں مسلسل غیرحاضری پر انور مجید کی بہو مناہل مجیدکو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر دی جس پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب عرفان بھولا جبکہ ملزمان کی طرف سے ارشد تبریز اور جمشید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔