• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ لاجز میں’’ جنوں‘‘ ،ڈینگی کا خوف ،مسائل سے سینیٹرزپریشان

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ،نیوز رپورٹر ) پارلیمنٹ لاجز میں’’ جنوں‘‘ ،ڈینگی کا خوف ،مسائل سے سینیٹرزپریشان ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مولوی فیض اللہ نے پارلیمنٹ لاجز میں اپنے اپارٹمنٹ میں’’ جن‘‘ کی موجودگی کا واقعہ سنا کر اجلاس کو گشت زعفران بنا دیا ، انہوں نے کہا کہ میرا فلیٹ جنوں کا مسکن ہے ، جب پہلی بار اپارٹمنٹ میں گیا تو رات کو ٹپ کی آواز آئی ، میں سمجھا کہ میں مولوی ہوں کسی جن نے ڈرایا ،میں نے آیت الکرسی پڑھی۔
تازہ ترین