• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپوکیلئے پا کستانی پویلین تیار کیا جارہا ہے،عمران اسماعیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گو رنر سند ھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ 30ملین کی لا گت سے دبئی ایکسپو کے لیے پا کستانی پو یلین تیار کی جا رہا ہے جہا ں اگلے 20سال تک پا کستانی مضوعات کی نمائش کی جا سکے گی ۔ پو یلین کے قیام سے بین الاقوامی منڈیو ں تک پا کستانی مصنو عات کی رسائی آسان ہو سکے گی۔مقامی حکو متوں کے اختیارات میں کمی کے با عث مسائل نے جنم لیا۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سائٹ ایسو سی ایشن آف انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر صنعت کاروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ گورنر سند ھ نے کہا کہ موجودہ حکو مت کی اولین ترجیح ہے کہ پاکستانی مصنوعا ت کی برآمدات میں اضا فہ ممکن بنایا جا ئے تاکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہوسکے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطا بق پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شا مل کیا گیا ہے جن پر آنے والے وقتوں میں دنیا کی 70فیصد معیشت کا دارو مدار ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملکی ریو ینو کا تقریبا 64فیصد دیتا ہے مگر بدقسمتی سے پچھلے ادوارمیں کراچی پر تو جہ نہیں دی گئی اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مو جو دہ وزیراعظم نے 162ارب روپے کا کراچی پیکج کا اعلان کیا جس کے تحت ما س ٹرانزٹ اور انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے منصو بے مکمل کئے جا ئیں گے اس کے علاوہ نئے منصوبے بھی شر وع کئے جائیں گے۔ گو رنر سند ھ نے کہا کہ مقامی حکو متوں کے اختیارات میں کمی کے با عث مسائل نے جنم لیا ۔ دنیا بھر میں شہر کے مسا ئل کے حل کا ذمہ دار شہر کا میئر ہو تا ہے مگر کراچی جیسے بڑے شہر میں کئی اتھا رٹیز کی مو جو دگی مسائل کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

تازہ ترین