• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کےوفد کی چیف کمشنر اسلام آباد سے ملاقات

راولپنڈی (جنگ نیوز) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک کی قیادت میں وفد نے چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد کے نئے ماسٹر پلان‘ تجاوزات‘ پارکنگ مسائل‘ نئے بائی لاز اور روات انڈسٹریل اسٹیٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر جن کے پاس سی ڈی اے کا اضافی چارج بھی ہے‘ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد راولپنڈی چیمبر کا دورہ کرینگے اور ماسٹر پلان پر تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ملاقات میں ڈاکٹر حسن سروش بھی موجود تھے۔
تازہ ترین