• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئےہیلتھ پروفائلنگ کافیصلہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ کی ہیلتھ پروفائلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت صوبہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی اداروں اور جیلوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کیساتھ ساتھ اسکی رسد کو منقطع کرنے اور نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے بھی موثراقدامات کئے جائیں ۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت سرکاری ملازمین کو پنشن کے اجراء میں تاخیر کے خاتمے سے متعلق اجلاس ہوا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ زیر التوا پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو انکا حق فراہم کرنا محکموں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین