• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ خیبر پختونخوا میں گھریلو مرغبانی کے منصوبے کا آغاز

پشاور( وقائع نگار)صوبہ خیبر پختونخوا میںگھریلو مرغبانی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا محکمہ لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع بشمول ضم شدہ اضلاع میں خصوصی رعایتی قیمت پر اعلیٰ نسل کے پولٹری یونٹ مرحلہ وار تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر سے دفتری اوقات کار کے دوران مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یونٹ کا سائز پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل ہے جس کی عمر تقریباً80 سے 85 دن ہے جس کی رعایتی قیمت 1050 روپے ہے ۔
تازہ ترین