• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA عملے کی مسافر خواتین سے بدتمیزی کی شکایت درج

پی آئی اے عملے کی 2 مسافر خواتین سے بدتمیزی کی تحریری شکایات درج کرا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواتین سے بدتہذیبی کی تحریری شکایت پی آئی اے کی ویب سائٹ اور وزیراعظم پورٹل پر دی گئی تھی، شکایت کی کاپی بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: PIA کے مزید دو لوڈرز سامان چوری کے الزام میں گرفتار

بدتمیزی کی شکایت ایک معمر مسافر خاتون یاسمین عارف اور اُن کی بھتیجی کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔

شکایت میں تحریر ہے کہ اضافی گنجائش والی سیٹوں پر 60 پاؤنڈز کی ادائیگی کے باوجود عملےنے اُنہیں بیٹھنے نہیں دیا۔

کیپٹن انور زیدی اور اُن کے عملے نے گراؤنڈ اسٹاف سے کنفرمیشن کے بجائے اُنہیں ہراساں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: مسافروں کاسامان چوری کرنیوالے PIA کے5 ملازمین گرفتار

خاتون نے شکایت میں کہا کہ اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز پی کے 701 میں کسی نے ہماری بات نہیں سنی۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، شکایت درست ہوئی تو سخت ایکشن ہو گا، پی آئی اے اپنے کسٹمرز کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔

تازہ ترین