• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :اسموگ کے باعث شہری صاف ہوا، آکسیجن سے محروم

لاہور :اسموگ کے باعث شہری صاف ہوا، آکسیجن سے محروم


لاہورمیں ایئرکوالٹی انڈیکس خطےمیں سب سے زیادہ 396 ہو گیا ہے، فوگ اور اسموگ کے باعث آج صبح کئی حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔

پچھلے کئی ہفتوں سے فضا میں اسموگ کی دبیز تہہ نے لاہوریوں کو صاف ستھری ہوا اور آکسیجن سے محروم کر رکھا تھا، اب فوگ بھی اسموگ کے ساتھ آملی ہے، جس کے باعث صورتحال مزید گمبھیر ہو گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ واہگہ بارڈر اور لاہور ایئرپورٹ سمیت سرحدی علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس انتہائی زیادہ 396 ریکارڈکیاگیا، اس کی وجہ سرحد کے بھارتی جانب دھان کی فصل کی باقیات کا جلایاجانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسموگ، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے اسکولوں میں چھٹی

پاکستان میں مریدکے، کامونکے، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور ننکانہ صاحب سمیت دیگر علاقوں میں بھی کاشتکار بے دریغ دھان کی باقیات جلارہے ہیں، اسٹیل ملز سمیت دیگر فیکٹریاں اور بھٹے بھی قانون کی پاسداری نہیں کر رہیں، جس کی وجہ سے فضا میں آلودگی انتہا کو چھو رہی ہے۔

دوسری جانب رات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت بھی 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گِر چکا ہے، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بھی 89فیصد تھا، خنکی بڑھنے سے دھند بھی شروع ہو گئی ہے، صبح کے وقت لاہور ایئرپورٹ اور گردونواح میں حدنگاہ 120 میٹر تک رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دھند مزید بڑھنے اور جمعے کے روز کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

تازہ ترین