• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: کنویں سے ملنے والی دو سالہ بچی نے دم توڑ دیا

مانسہرہ: کنویں سے ملنے والی دو سالہ بچی نے دم توڑ دیا


مانسہرہ کے علاقے دربند میں 80 فٹ گہرے کنویں سے نکالی گئی دو سال کی معصوم بچی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

بچی چار دن پہلے لاپتا ہوئی تھی جسے کچھ گھنٹے پہلے خشک کنویں میں ڈالا گیا تھا۔

مانسہرہ: کنویں سے ملنے والی دو سالہ بچی نے دم توڑ دیا
راہ گیر نے بچی کے رونے کی آواز سن کر اطلاع دی جس پر بچی کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو سال کی جنت بی بی کو نامعلوم شخص کنویں میں اتار کر فرار ہوگیا تھا۔ راہ گیر نے بچی کے رونے کی آواز سن کر اطلاع دی جس پر بچی کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچی کو چھ گھنٹے پہلے کنویں میں چھوڑا گیا تھا، شدید سردی لگنے کی وجہ سے بچی کو سانس کی تکلیف تھی، علاج کے دوران بچی انتقال کرگئی۔

ورثا نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا۔

تازہ ترین