• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ڈرائیور چلنے والی کاروں میں خرابی کا بڑا واقعہ سامنے آگیا

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیوں میں خرابی کا بڑا واقعہ سامنے آگیا۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے مضافاتی علاقے میں صبح سویرے آن لائن ٹیکسی کی متعدد خالی خودکار گاڑیاں ایک بند گلی میں چکر لگاتی دیکھی گئیں۔

ایک گھنٹے میں تقریباً 50 گاڑیاں علاقے سے گزریں، جس پر مقامی افراد نے شدید تشویش ظاہر کی۔

میڈیاسے گفتگو میں اہل علاقہ نے بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی ہے، صبح کے وقت درجنوں روبوٹک گاڑیاں بند گلیوں میں دیکھی گئیں۔

درپیش صورتحال پر اہل علاقہ نے اپنے بچوں، پالتو جانوروں اور مقامی ٹریفک کی حفاظت کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

لوگوں نے مسئلے کے حل کےلیے گاڑیوں کو روکنے والے سائن بورڈز کا استعمال شروع کیا لیکن اس اقدام سے گاڑیاں واپس مرتے ہوئے پھنسنے لگی ہیں۔

کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے سسٹم میں خرابی کے حوالے سے آنے والی خبروں پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم نے کمیونٹی کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا اور روٹنگ کے مسئلے کو حل کردیا ہے، ہم محفوظ اور ذمے دار سروس فراہمی کےلیے پرعزم ہیں۔

ویموکی سروس اس وقت امریکا کے 10 سے زائد شہروں میں متعارف کرائی جاچکی ہیں، جن میں لاس اینجلس، میامی، سان فرانسسکو بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل اپریل میں ویمو کی 3 گاڑیوں نے اٹلانٹا میں ایک چوراہے کو بلاک کردیا تھا، اس نوعیت کے واقعات خود کار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کے عملی مسائل نمایاں کرتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید