ماسکو(جنگ نیوز)صدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20مئی کو چین جاکرچینی صدر سےاسٹرٹیجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر بات کرینگے۔ وزیر اعظم لی چیانگ سے بھی معاشی تعاون زیر غور آئیگا، دورہ امریکا، چین سفارتی سرگرمیوں کےعین بعد ہو رہا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں ماسکو اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور جامع شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔ کریملن کے مطابق پیوٹن چینی وزیراعظم لی چیانگ سے بھی اقتصادی اور تجارتی تعاون پر گفتگو کریں گے۔