• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کا اقوام متحدہ سے رجوع پر غور

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ سے رجوع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، تاکہ اس معاملے پر بین الاقوامی سطح پر کارروائی کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے کورٹ آف آربیٹریشن کے حالیہ فیصلے کو “غیر قانونی طور پر تشکیل دیا گیا فورم” قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ادارے کو تسلیم نہیں کرتے اس کےکسی بھی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے نئی دہلی میں ہفتے کے روز بیان میں کہا کہ 15 مئی کو جاری ہونے والا مبینہ “ایوارڈ” 1960 کے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق پہلے فیصلے کی تشریح سے جڑا ہوا ہے، لیکن بھارت اس سے مکمل طور پر اختلاف رکھتا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ اس کورٹ آف آربیٹریشن کو کبھی تسلیم نہیں کرتا اور اس کے تمام فیصلوں کو “غیر مؤثر اور غیر قانونی” سمجھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید