• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کی متبادل توانائی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، امتیازشیخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وفاقی حکومت کی متبادل توانائی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، صوبوں کے خدشات کو متبادل توانائی پالیسی میں شامل کیا جائے، گیس،تیل اور دیگر قدرتی وسائل سندھ میں ہیں لیکن صوبے کو مشاورت میں شامل نہیں کیا جارہا، پانی میں بھی سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے، انہوں نے کہا تیل گیس اور سرکاری نوکریوں پر بھی سندھ کو نظرانداز کیا جارہا ہے، وزیر توانائی سندھ نے کہا بلوچستان کے وزیراعلی سے ملاقات کرکے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی، اپنے دفتر میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ صوبے کے مفادات وفاق کی وجہ سے خطرے میں نظر آرہے ہیں، متبادل توانائی پالیسی پر وفاقی حکومت نے صوبوں سے مشاورت نہیں کی، متبادل توانائی پالیسی سے ٹیرف میں اضافہ ہوگا صوبوں کے اختیارات کو وفاقی متبادل توانائی پالیسی میں چھینا گیاہے، متبادل توانائی پالیسی کےخلاف مشترکہ مفادات کونسل میں اپناموقف دینگے، امتیازشیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نےمحکمہ توانائی کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی پالیسی پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیاگیا سندھ حکومت کو متبادل توانائی پالیسی پر خدشات ہیں، وفاقی حکومت کی متبادل توانائی پالیسی کو مکمل مسترد کرتے ہیں متبادل توانائی پالیسی میں صوبوں کی تجاویز کو شامل کیاجائے، پانی گیس کےمسئلے پرسندھ کےساتھ زیادتی کےبعد توانائی کےشعبےمیں بھی زیادتی ہورہی ہے۔
تازہ ترین