جنوبی افریقہ کے سابق اسٹائلش ٹیسٹ کرکٹر ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی بہت تعریف سنی ہے، اس بار وہ کھیل کر تجربہ کریں گے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں سے اُنہیں لیگ کے بارے میں مثبت فیڈبیک ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پلاٹینم کیٹیگری میں بڑے غیرملکی کھلاڑی شامل
جنوبی افریقا کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ایس ایل کے بارے میں اچھی باتیں سنی ہیں،ان کے اچھے معیار ہیں اور ہرکوئی جس نے لیگ میں شرکت کی ہے اُس کی مثبت تصویر پیش کی ہے۔
ہاشم آملہ نے اپنے ساتھی کرکٹر فاف ڈوپلیسی کی زیرقیادت 2017ء میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو: مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز جاری
دورہ پاکستان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ 2017ء کا دورہ بہت اچھا تھا، پاکستانی عوام بڑی مہمان نواز تھی، امید ہے پی ایس ایل میں دوبارہ یہ تجربہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کرانے پر اتفاق
38سالہ ہاشم آملہ نے ورلڈ کپ میں پروٹیز کی خراب کارکردگی کے بعد رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ اب بھی فرنچائز کرکٹ سرکٹ میں متحرک ہیں۔