• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کرانے پر اتفاق

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیرصدرات پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کی فرنچائزز کے نمائندگان نے شرکت کی، جس میں فریقین کے درمیان پی ایس ایل فائیو مکمل طور پر پاکستان میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان اہم امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ پی ایس ایل فائیو کی ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ پر بھی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں فریقین کے درمیان زیر التوا امور پر گفتگو ہوئی اور تمام حل طلب امور کو جلد نمٹانے اور واضح روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق اجلاس میں فرنچائزز کے ساتھ مفید گفتگو ہوئی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ فرنچائززنمائندگان ہمارے ساتھی ہیں، اُن سے پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔

وسیم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل فائیو کی تیاریوں کا آغاز جلد ہوگا، اس ایڈیشن میں کرکٹ کے مداح بہتر ین کھیل دیکھیں گے، اُمید ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں دُنیا کے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

تازہ ترین