سابق وزیراعظم نوازشریف کا لندن میں علاج جاری ہے، ان کے لیے سوئٹزرلینڈ سے بھی معالج لندن پہنچ گیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے سوئٹزر لینڈ سے ڈاکٹر سگواٹ کی لندن آمد کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے آئے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف کی لندن آمد کے بعد سے مسلسل ٹیسٹ ہورہے ہیں جبکہ کچھ ٹیسٹ کل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے مرض کی تشخیص کے لیے ڈاکٹرز سرگرم ہیں، نوازشریف کی 7 مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے، ڈاکٹر سگواٹ نے سوئٹزر لینڈ سے آ کر نوازشریف کا معائنہ کیا ہے۔
شہبازشریف نے قوم سے اپیل کی وہ دعا کریں کہ اللّٰہ نوازشریف کو صحت عطا فرمائے۔
نوازشریف اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ 19 نومبر کو قطری ایئربس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔