• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر، جسٹس گلزار نئے چیف جسٹس کا حلف لینگے

آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر، جسٹس گلزار نئے چیف جسٹس کا حلف لینگے 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائرڈ ہو جائینگے انکے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزاراحمد نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئرترین جج مسٹر جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم کوبھجوا دی ہے جوکہ اسے حتمی منظوری کیلئے صد ر مملکت کو بھجوائیں گے۔

جمعہ کو وزارت قانون انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس نامزد کرنے کی سمری وزیراعظم ہائوس بھیج دی گئی ہے، صدر مملکت کی حتمی منظوری کے بعد جسٹس گلزار کی بطور چیف جسٹس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 21 دسمبر کو 65 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے، یہ بھی یاد رہے کہ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کا تعلق کراچی کے ایک قانون دان خاندان سے ہے۔ 

یہ 2فروری 1957 کو معروف وکیل نور محمد کے گھرمیں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گلستان سکول جبکہ ایل ایل بی ایس ایم لاء کالج کراچی سے کیا، 27 اگست 2002 کو سندھ ہائی کورٹ جبکہ 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔

اس سے قبل یہ 20 سے 28 نومبر 2018 اور 13سے لے کر 17مئی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین