ملتان(سٹاف رپورٹر)موضع بھکرعاربی میں 40سال سے زائدعرصے سے آبادکاروں نے حکومت کی جانب سے بیدخلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شاہ محمود کے حلقےمیں40سال سے زائدعرصے سے آبادغریب ووٹرزکو بے گھرکرنے پرکمربستہ ہوگئی ہے، علاقے میں موجودٹائوٹ مافیااورگورنمنٹ گرلزہائی سکول خدادکالونی موضع بھکرعاربی کی انتظامیہ نے وزیراعظم اوروزیرخارجہ کوحقائق کے برعکس بھجوائی گئی درخواستوں پرکالونی برانچ کے کلرکوں کی ملی بھگت سے غریب اورمزدورطبقہ کے کچے پکے گھروں کومسمارکرنے کی مکمل تیاری کرلی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوآغاظہیرعباس شیرازی کوکالونی برانچ کے کلریکل مافیانے حلقہ پٹواری کی مفصل رپورٹ کے بجائے من مرضی کے نکات پیش کرکے غریبوں کے گھرمسمارکروانے کے احکامات جاری کروادیئے، مکینوں نے اپنے گھرمسمارکئے جانے کے فیصلہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے مطالبہ کیاہے وہ اپنے حلقے کے غریبوں پررحم کھائیں اورانہیں بے گھر ہونے سے بچائیں ،مظاہرےمیں وحیداحمد،فاروق احمد، محمد عظیم،واثق روف، محمدکلیم ،محمدجاویداختر ،محمد شاہد ،وقاراحمدرانا ،خد ابخش، حامد ایوب، محمد معظم، محمد امین ودیگرخواتین وبچوں نے شرکت کی۔